فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025ء کیلئے امیدواران کی حتمی فہرست کے مطابق صدر کی نشست پر شاہد علی ‘ سینئر نائب صدر غلام عباس تنویر ‘ نائب صدر کی دو نشستوں پر ظفران سرور اورردا سندھو ‘ سیکرٹری عزادار حسین عابدی ‘ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک شوکت علی’ جوائنٹ سیکرٹری کی دو سیٹوں کیلئے ندیم جاودانی ‘ اورنگ زیب ملک ‘ انفارمیشن سیکرٹری کیلئے اویس ستار بلا مقابلہ منتخب ‘گورننگ باڈی کی 15نشستوں پر 23 امیدواران کے درمیان مقابلہ30دسمبر کو ہو گا۔19دسمبر اعتراضات اور کاغذت نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔ ا س سلسلے میںالیکشن آ فس میں چیئر مین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممبران شاہد نسیم چوہدری ‘ شوکت علی وٹو ‘ ندیم راجپوت اور مسعود احمد بھٹہ نے شرکت کی ۔ سینئر نائب صدر کی نشست کیلئے اویس ستار نے اپنے کاغذات واپس لئے ۔ نائب صدر کیلئے علی رضا ملک نے اپنے کاغذات واپس لئے جبکہ سیکرٹری کی نشست کیلئے کمال بٹ اور وقاص احمد بیگ نے اپنے کاغذات واپس لئے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد نعیم عادل اور ڈاکٹر سعید طاہر نے اپنے کاغذات واپس لے لئے۔ گورننگ باڈی کی 15نشستوں پر 23امیدوار حصہ لے رہے تھے ان میں سے کسی نے بھی کاغذات واپس نہیں لئے لہٰذا صدر شاہد علی ‘ سینئر نائب صدر غلام عباس تنویر ‘ نائب صدر کی دو نشستوں پر ظفران سرور اورردا سندھو سیکرٹری کی سیٹ کیلئے عزادار حسین عابدی ‘ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک شوکت علی’ جوائنٹ سیکرٹری کی دو سیٹوں کیلئے ندیم جاودانی ‘ اورنگ زیب ملک ‘ انفارمیشن سیکرٹری کیلئے اویس ستار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔ گورننگ باڈی کی 15نشستوں کیلئے 23امیدواران ابرار حبیبی ‘ محمد نعیم شاکر ‘ شاہد محمود ‘ سلیم شاہ ‘ ارشد انصاری ‘ حماد ملک ‘ آصف غوری ‘ رمشاء طارق ‘ رانا ادریس ‘ رانا سجاد مصطفائی ‘ توفیق یوسف ‘ بابر سلیم ‘ محمد عرفان ‘ رانا حنا جمیل ‘ ڈاکٹر سعید طاہر ‘ رفعت انور ‘ افشاں بتول ‘ رانا محسن فاروق ‘ کمال بٹ ‘ علی رضا ملک ‘ رانا توصیف یوسف ‘ سلیم راجپوت اور نادر مان میں مقابلہ ہو گا۔ سالانہ الیکشن 30دسمبر بروز سوموار 2024ء کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پریس کلب میں منعقد ہو گا۔ سالانہ فیس پریس کلب الیکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام ممبران 22دسمبر 2024ء تک کونسل ممبران 300روپے آفس اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ محمد عقیل کے پاس جمع کرائیں۔ فیس جمع نہ کرانے والے ممبران ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
4