فیصل آباد پولیس کا عید کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی ہدایات پر ریجن فیصل آباد میں چاند رات اور عید الفطر کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری ‘ چاند رات کی سکیورٹی کے حوالے سے ریجن فیصل آباد کے 79 بازاروں میں 1115افسران و اہلکاران تعینات۔ مین با ز ا ر و ں اور مخصوص جگہوں پر 206کیمرہ جات نصب کیے گئے ہیں۔عید الفطر کے حوالے سے ریجن فیصل آباد میں 1489مساجد ہائے اور277 کھلے مقامات پر سکیورٹی کے لیے 5106پولیس افسران و اہلکاران مسلح تعینات ہوں گے۔ موبائل گشت،ڈولفن سکواڈ،MCsسکواڈ اور ایلیٹ فورس ہمہ وقت گشت پر مامورر ہیں گی۔ ریجن فیصل آباد میں کل37 پارک ہائے، 8دریائی مقامات، 138شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ، 108 مزارات’ 34قبرستان کی سکیورٹی کے لیے 2056پولیس افسران و جوان تعینات ہونگے۔ سفید پارچات اور لیڈیز پولیس آفیسرز کو بھی اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ آر پی او نے کہا کہ ریجن ہذا کے تمام اضلاع میں سی ٹی او فیصل آباد ، متعلقہ ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارچز ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ذمہ دار ہونگے ۔سی ٹی او فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارچز رش والی جگہوں پر پارکنگ کے مناسب انتظامات کریں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس پکٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں