لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور، گوجرانوالہ او رفیصل آباد کے چڑیا گھروں کی اپ گریڈیشن اور ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرانے کی اصولی منظوری د ی گئیـ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور زو میں فیملی پیکیج ، سمر پیکیج او ردیگر پیکیجز متعارف کرانے کی ہدایت کی ـاجلاس میں لاہو رکے چڑیا گھر میں 146 سے زائد نئے جانور لانے کی منظوری دی گئی ـاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سری لنکا سے ہاتھی، آسٹریلیا سے کینگرو، چین سے پانڈا او ردیگر ممالک سے نئے جانور لائے جائیںگے اور جانوروں کے لئے ماڈرن کیج بنائے جائیںگے ـاجلاس میں لاہور کے سفاری پارک میں نائٹ سفاری شروع کرنے کی منظوری د ی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سفاری زو میں افریقن ڈیزرٹ سفاری متعارف کرائی جائے گی اورلاہو رسفاری زو میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی ـمحسن نقوی نے سفاری پارک میں جانوروں کی تعداد بڑھانے پر زور دیاـاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور زو کے ہل ٹاپ پر برڈ سفاری بنائی جائے گیـوزیراعلیٰ نے جلو پارک او رچھانگا مانگا زو کی اپ گریڈیشن کے لئے پلان طلب کر لیا ، فیصل آبادمیں کلیم شہید روڈ پر 54ایکڑ اراضی پر سفاری زو قائم ہوگا جبکہ گوجرانوالہ میں چڑیاگھر کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ، صوبائی وزیر بلال افضل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ـصوبائی وزیر بلال افضل،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز سی اینڈ ڈبلیو، فنانس، جنگلات، کمشنرلاہور ڈویژن ،ڈی جی وائلڈ لائف اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کیـ۔
70