فیصل آباد ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے نرغے میں آگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتیں عام’ پولیس ناکام’ آج پھر مزید 63 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ حمید پارک کی روبینہ کوثر کی بیٹی (الف) کو نامعلوم’ رضاآباد کے علاقہ گلزار کالونی کے شاہد کی بیٹی (ع) کو نامعلوم’ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ یونیورسٹی کیمپس کے قریب نعیم کی بیٹی (س)’ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا کے فریاد کی اہلیہ (ث) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ ماموں کانجن کے جعفر علی کی اہلیہ (پ) کو ملزمان امجد وغیرہ’ سمندری کے علاقہ 171گ ب کے صدیق کا بیٹا’ ڈجکوٹ کے علاقہ 269 رب کے اﷲ رکھا کا والد مشتاق’ رضاآباد کے علاقہ محلہ منیرآباد کے کاشف کا بھائی ولید اور چک جھمرہ کے علاقہ 189 رب کے قیصر نعیم کا بیٹا شعیب گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ طارق آباد کے ساجد منیر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے 5تولے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے’ اقبال سٹیڈیم کے قریب کاشف علی اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ سرکلر روڈ پر شہزاد منیر سے جھپٹا مار کر فون’ جھنگ روڈ امین ٹائون کے رانا عابد سے سوا لاکھ روپے’ فون’ غلام محمد آباد کی صباء محمود سے جھپٹا مار کر پرس’ عرفان آباد کے امین سے نقدی’ فون’ 191 رب کے ذیشان سے 50ہزار’ فون’ 126 رب میں عبدالقیوم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ منصورآباد کے ارشد سے پرس’ شیخوپورہ روڈ پر میثاق المال کے قریب نعیم اکرم سے نقدی’ فون’ وائٹ روز سکول اکبر چوک کے تالے توڑ کر 17لاکھ مالیت کے کمپیوٹر’ سامان چور لے اُڑے’ سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب اعظم سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ گٹ والا کے قریب حسنین سے نقدی’ فون’ گٹ والا کے اریب کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری’ ڈائیوو روڈ پر نوید سے نقدی’ فون’ قصبہ ڈجکوٹ کے کامران سے 52ہزار’ 270رب کے علی حسنین سے 7ہزار’ فون’ 64ج ب کے احسان الحق سے 10ہزار’ فون’ 74 ج ب کے انس کی نرسری سے 12ہزار کے بورے چوری’ جھنگ روڈ ٹرک اسٹینڈ کے الیاس سے نقدی’ ساتواں میل پر مبشر حسین کے گھر سے سولر پلیٹس چوری’ اسلام پورہ کے قاسم کے گھر کے صفایا کر دیا گیا’ رفاہ یونیورسٹی کے قریب جواد سے موٹرسائیکل’ اعوان والا پل کے قریب مرتضیٰ کی شاپ لوٹ لی’ مائی مستانی کالونی کے گلبہار سے نقدی’ فون’ 92 ج ب کے عبدالستار کا گھر لوٹ لیا’ نثار کالونی میں فرخندہ حسین سے پرس چھین لیا’ لاہور روڈ نزد پنجاب ہسپتال کے قریب شوکت علی سے نقدی’ لکڑمنڈی جڑانوالہ کے عمر سے نقدی’ فون’ 240موڑ کے قریب نمرہ شہزادی سے جھپٹا مار کر فون’ 535گ ب کے ظہور کی حویلی سے مویشی’ 108 گ ب کے رانا عمران سے نقدی’ فون’ 106گ ب کے بلال سے 10ہزار’ فون’ 534گ ب کے شمعون کے گھر سے 2بکرے’ 39گ ب میں مسعود کے 30ہزار’ فون’ 436گ ب کے احمد یار کے ڈیرہ سے مویشی’ 363 گ ب کے اشرف سے 40ہزار’ 266 رب کے سہیل کی دکان سے بیٹریاں چوری’ 266 رب کے امجد علی سے 4لاکھ 80ہزار چھین لیے’ 391گ ب کے اسامہ کے ڈیرہ سے سامان چوری’ ماموں کانجن کے قیوم سے نقدی ‘ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران بھی لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے خالد محمود’ جھنگ بازار سے محمد نعیم’ شہباز ٹائون سے امین’ آئیڈیل بیکری سے غلام عباس’ کیلاش فیکٹری س فرید’ یوسف ٹائون کے نسیم’ یوسف آباد کے محمد سلیم’ یوسف آباد کے ارسلان’ کوہ نور چوک سے اکرم’ مائی مستانی کالونی سے فرحان’ شوگر مل موڑ سے فرحان’ نیا بازار جڑانوالہ کے ریاض’ بنگلہ چوک ماموں کانجن کے ذوالفقار علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں