فیصل آباد ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے نرغے میں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس ناکام، ڈکیتی، چوریاں عام، آج پھر مزید 48 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوںکی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے کر رفو چکر ہو گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو ،4خواتین اور تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 237 گ ب میں سلیم مسیح کی بیٹی کو ملزم عزیز نے بے آبرو کردیا، جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے رہائشی عبدالرحیم کی اہلیہ(م) کو تین بچیوں سمیت نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پیپلز کالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ سے عامر علی کی بیٹی(ع)،صدر کے علاقہ احمد آباد کے مرتضیٰ کی بیٹی(ث) کو نامعلوم ملزمان، گڑھ کے علاقہ 455گ ب کے پرویز کی بیٹی (ث) کو ملزم شہزاد، نشاط آباد کے علاقہ 52ج ب کے رہائشی صدیق کا پوتا، 25ج ب نلکہ کوہالہ کے غلام شبیر کا بیٹا اور بٹالہ کالونی کے علاقہ 3نمبر سٹاپ کی صبا ء کا بھائی عادل گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے۔ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بنک کے سامنے عدیل سے جھپٹا مار کر فون ، لاری اڈا کے قریب ےٰسین سے نقدی و فون، الائیڈ موڑ پر زبیر سے نقدی و فون،سدھو پورہ کے قریب حسنین سے نقدی و فون، صدر بازار غلام محمد آباد کے جاوید سے10ہزار و فون، فتح آباد کے ندیم کے گودام سے سامان چوری، النجف کالونی کے قریب عثمان بیگ سے6ہزار و فون، 52ج ب کے اویس کے گھر سے دو بکرے چوری، سمال اسٹیٹ روڈ پر ارشد محمود کی دکان سے سامان چوری،2ج ب کے امتیاز کے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، نشاط آباد کی راشدہ پروین سے پرس چھین لیا، ملت ٹائون کے حفیظ کی چھت سے قیمتی کبوتر اور دیگر جانور چوری، باوا چک کے ممتاز سے جھپٹا مار کر فون، رحمان ٹائون کے راشد سے10ہزار و فون، 180ر۔ب کے عبدالستار کے گودام سے سامان چوری،109ر۔ب کے یونس سے68ہزار، 116ج ب کے سیف اللہ سے25ہزار و فون چھین لیا، 60ج ب کے منگنا کے ڈیرہ سے مویشی چوری،ایئر پور ٹ کے قریب جاوید اختر سے20ہزار درہم اور پرس چھین لیا، رسالہ روڈ پر حمید سے 2لاکھ و فون چھین لیا، ایوب کالونی کے طلال سے45ہزار و فون، مظفر کالونی کے عبدالوحید کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے۔ ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس کے قریب نوید سے35ہزار و فون چھین لیا،خانوآنہ چوک میں اطہر اقبال سے10ہزار و فون، خیابان گرین میں مطلوب کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،225ر۔ب کے اقبال مسیح سے 25ہزار ، 76ج ب کے احسن ، ارشاد کی حویلی سے بکرے چوری، 71ج ب کے وسیم کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، سرفراز کالونی کے عرفان حیدر سے5ہزار و فون،40گ ب کے ارشاد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،73ر۔ب کے بلال سے65ہزار و فون، 216ر۔ب کے راحیل کی دکان سے سامان چوری، 216ر۔ب کے صابر فرید سے نقدی و فون، 522گ ب کے جعفر حسین سے 44ہزار و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں ریگل چوک سے نعمان، قبرستان ماہئے شاہ سے عابد پرویز، دھوبی گھاٹ گرائونڈ سے ےٰسین، نعمت کالونی کے حسنین رضا، لائلپور گیلریا سے حاضر خان، جلوی مارکیٹ سے خاور علی، ناولٹی پل کے اسامہ صابر، اکبر کالونی کے اسد، خانوآنہ کے یعقوب مسیح، الفیاض کالونی کے عمران شفیع اوردیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میںناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں