فیصل آباد ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا،آج پھر75وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 75مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کیمطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ ریلوے کالونی کے وقاص کی اہلیہ (ن) کو ملزمان صداقت وغیرہ’ تھانہ صدر کے علاقہ چھوٹی نہر کے قریب عبدالقدیر کی اہلیہ (ع) کو ملزم علی وغیرہ’ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب کے احسان کی اہلیہ (س) کو نامعلوم’ جڑانوالہ کے علاقہ جمشید ٹائون کی مریم بی بی کی بیٹی (آ) کو ساجد وغیرہ’ ماموں کانجن کے علاقہ 509 گ ب کے شفاقت کی بیٹی (س) کو غلام مصطفی’ سمندری کے علاقہ نئی آبادی کے ظفر اقبال کی اہلیہ (س) کو سلطان وغیرہ’ نشاط آباد کے علاقہ سٹی ہائوسنگ سے بشیراں بی بی کی بیٹی (ک) کو نامعلوم اور ملت ٹائون کے علاقہ بلال نگر کے رہائشی افتخار کا بیٹا اور فیڈمک سے صداقت کے بردار نسبتی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ رضاآباد کے علاقہ اناسی موڑ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکو پھل فروش طارق محمود سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ نگینہ پٹرول پمپ کے قریب عمار اکبر سے جھپٹا مار کر فون’ جھنگ روڈ پر وجہیہ سے جھپٹا مار کر پرس’ جھنگ بازار کے علاقہ میں عدیل نثار سے 5لاکھ چھین لیے’ غلام محمد آباد اے بلاک کے ندیم سے 22ہزار’ فون’ محلہ صادق آباد کے قریب زوہیب سے 10ہزار’ فون’ 219 رب کے منیر حسین سے 30ہزار روپے’ کوہستان اڈا کے قریب ڈاکٹر محمد شفیق سے جھپٹا مار کر فون’ پیپلزکالونی کے شرافت علی سے موٹرسائیکل چھین لی’ پیپلزکالونی کے علی حیدر سے نقدی’ فون’ جھال چوک کے قریب طلحہ سے فون’ فیضان مدینہ کے قریب احمد حسن سے نقدی’ فون’ الائیڈ موڑ پر مصطفی زیدی سے 14ہزار روپے’ فون’ خدیجہ ہسپتال کے باہر امین سے نقدی’ فون’ محمودآباد کے قریب ذوالفقار علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ مریم ولاز کے باہر محسن خان سے 70ہزار روپے’ فون’ منصورآباد کے محمد وارث سے موٹرسائیکل چھین لی’ میاں پنڈ میں فیصل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 8ج ب میں شہزاد سے نقدی’ فون’ 49ج ب میں نوید کے گھر سے سامان چوری ہو گیا’ بھائی والہ کے عبدالستار سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 196 رب کے اختر سے موٹرسائیکل’ گھونہ روڈ پر احمد علی سے 37سو روپے’ فون’ ٹی وی بوسٹر روڈ پر عمران سے 10ہزار’ فون’ ایڈن گارڈن کے محمد سہیل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری ہو گیا’ گٹ والا کے قریب پرویز اختر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 116 ج ب کے مظہر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ستارہ چوک میں سلیمان سے 8لاکھ’ فون’ ریلوے کالونی کے ولید سے 10ہزار وفون’ سمن آباد کے شاہد محمود سے نقدی’ فون’ روشن والا بائی پاس کے قریب مظہر عباس سے 42ہزار روپے’ فون’ ورکشاپ بھٹہ سٹاپ کے قریب ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے’ بستی اﷲ ہو والی کے جمیل کے دکان سے سامان لوٹ لیا’ ڈھڈی والا کی نصرت بی بی کا گھر لوٹ لیا’ خوشحال ٹائون میں وسیم دکاندار سے نقدی’ سیل چھین لی’ 241 رب میں ریلوے بیٹری چور اُکھاڑ کر لے گئے’ آفتاب کالونی کے ساجد سے 6ہزار روپے’ فون’ 123 گ ب کے عابد کے ڈیرہ سے مویشی’ 380 گ ب کے محمد علی کی چھت سے قیمتی کبوتر چور لے اُڑے’ 377 گ ب کے ارشد علی سے سوا لاکھ روپے’ 28 گ ب کے امیر بہادر سے 75ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 279 گ ب کے ابراہیم کے ڈیرہ سے مویشی’ 272 گ ب کے عابد کی حویلی سے مویشی’ 266 رب کے نعمان کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا’ 77 رب کے فیضان سے 6ہزار روپے’ فون’ 70 رب کے اویس سے 18ہزار روپے’ فون’ 399 گ ب کے شہباز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے’ 393 گ ب کے عثمان کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری’ گڑھ فتح شاہ کے قیصر سے ڈیڑھ لاکھ’ قدیر پارک سمندری سے لیاقت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 205 گ ب کے نعمان جاوید سے 30ہزار روپے’ 199 گ ب کے ابراہیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے طلحہ’ صدیق پلازہ کچہری بازار سے ریاض احمد’ ضلع کچہری سے عبدالحفیظ’ کوتوالی روڈ سے مطیع اﷲ’ ضلع کچہری سے رمضان’ شاداب کالونی میں فرحان’ سیالوی کالونی سے ندیم اسلم’ جڑانوالہ روڈ پر سلطان امین’ تاج کالونی کے ذیشان علی’ نگہبان پورہ کے سلیمان’ جاوید کنڈا کے باہر سہیل’ جھمرہ روڈ پر فرخ شوکت’ کینال روڈ پر امجد’ نواز شریف پارک سے عثمان’ رشید نگر سے زین الحق’ الفیاض کالونی سے ابوبکر’ محمد علی پارک سے واجد’ قصبہ تاندلیانوالہ کے زہرے خان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں