17

فیصل آباد ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا،آج پھر61وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوںکا سلسلہ تھم نہ سکا ، آج پھر مزید61 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2خواتین کواغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ احمد نگر کے رہائشی رمضان کی اہلیہ(الف) کو ملزمان جاوید وغیرہ، ماموں کانجن کے علاقہ508گ ب کے الطاف کی بیٹی(خ) کو ملزمان عرفان وغیرہ کو اغوا کر لیا جبکہ راجباہ روڈ پر عدیل بابر سے92ہزار و فون، بھوآنہ بازار کے قریب خدیجہ شاہ سے پرس، چنیوٹ بازار کے قریب عثمان سے50ہزار وفون، مختار کالونی کے قریب رزاق کی دکان سے 3لاکھ کے کپڑے چوری، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر قاسم سے نقدی و فون، سیف آباد کے سجاد حیدر سے 71ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی، گلستان کالونی کے قریب زین العابدین کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا’ عزیز فاطمہ ہسپتال کے قریب زین گل سے لیپ ٹاپ وغیرہ، واپڈا سٹی کے قریب فاروق سے نقدی وفون، ڈائیوو روڈ پر رفاقت علی کی شاپ سے بیٹریاں چوری، ڈائیوو روڈ پر قدیر علی سے جھپٹا مار کر فون، سرگودھا کلاتھ پروسیسنگ انڈسٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، ڈائیوو روڈ پر خالد علی سے 7ہزار وفون، غلام محمد آباد نمبر2 کے باقر کی دکان سے گیس سلنڈر چوری، 3ج ب کے تابش سے1لاکھ روپے و فون، 7ج ب کے محمد عثمان سے27ہزار ، لائسنسی پسٹل چھین لیا، کریم سٹی کے یاسر سے16ہزار وفون، عبداللہ پور پل کے قریب عمیر مجید سے جھپٹا مار کر فون، 213ر۔ب کے عامر کی گاڑی کے ٹائر چوری، گٹ والا کے قریب علی رضا سے نقدی وفون، جلوی مارکیٹ کے قریب سلیم سے 3ہزار وفون، گٹ والا پارک کے قریب عامر فاروق سے اڑھائی لاکھ وفون، 232ر۔ب کے مرتضیٰ کی شاپ سے 3لاکھ کا سامان چوری، 27ج ب کے افضل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے، دارالحسنات ٹائون کے ذیشان کے گودام سے سامان چوری، دانیال سٹی کے ندیم اقبال سے2ہزار وفون، خیابان منظور کے عامرشہزاد کے گھر سے سامان چوری، ستیانہ روڈ پام سٹی کے باہر حمزہ سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 406گ ب کے عمران سے موٹر سائیکل’ 20ہزار وفون، 422گ ب کے وقار عظیم سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 381گ ب کے ندیم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 423گ ب کے عمر لطیف سے 75ہزار وفون، 381گ ب کے شاہ رخ سے موٹر سائیکل وفون، 553گ ب کے غلام عباس سے نقدی وفون، 508گ ب کے احمد افضل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، جڑانوالہ کے سعید سے ایک لاکھ وفون، چناب گارڈن کے قریب زوہیب کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، 78ج ب کے محبوب عالم سے 20ہزار وفون اور دیگر وارداتوں کے دورا ن لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے طارق، ضلع کچہری سے علی رضا، گول بھوآنہ بازار سے نثار احمد، رشید آباد گلی نمبر1 کے علی نواز، سبحانیہ کالونی کے کاشف، گٹ والا پارک سے خالق، 204چک کے انس، جڑانوالہ روڈ نہر کے قریب فراز، جنرل ہسپتال سمن آباد سے راشد محمود، سمندری روڈ کے یونس، پیپلز ٹائون کے ریاض، سمن آباد سے افضال اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں