فیصل آباد ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا،مزید62وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو اور 5خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ 77ج ب کی سلیم مسیح کی بیٹی (س) کو اوباش ملزم وقاص، ترکھانی کے علاقہ 214گ ب کے ارسلان کی بیٹی (الف) کو ملزم ساجد نے ہوس کا نشانہ بنایا، جھنگ بازار کے علاقہ محلہ رشید آباد کے عثمان کی اہلیہ (گ) کو نامعلوم ملزمان ، رضا آباد کے علاقہ شیر سنگھ والا کی کوثر پروین کی بیٹی (ف) کو نامعلوم ملزمان، ڈی ٹائپ کالونی کے حسنین کی بیٹی (س) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ56گ ب کے لطیف کی بیٹی (ث) کو ملزمان اویس وغیرہ اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کے شفقت کی اہلیہ (م) کو ملزمان اسد وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ طارق آباد گلی نمبر16 کے اسلم پرویز سے 26ہزار وفون، ہلال احمر چوک کے قریب زبیر سے نقدی وفون، تیمور اڈا کے قریب فضیلت بی بی سے پرس چھین لیا، ضلع کچہری میں علی مرتضیٰ سے 70ہزار وفون، رشید آباد کے اعجاز سے58ہزار و فون، کوکیانوالہ روڈ پر ماہین علی سے جھپٹا مار کر پرس، 219ر۔ب کے عمر حیات کی حویلی سے 2بکرے چوری، تلیانوالہ روڈ پر غلام شبیر سے اڑھائی لاکھ نقدی اور طلائی گھڑی چھین لی، حشمت علی روڈ پر راشد علی سے جھپٹا مار کر پرس، گٹ والا پارک کے قریب ماجد سے نقدی وفون چھین لیا، کشمیر روڈ پر نعیم کی شاپ سے 2بیٹریاں انورٹر چوری، 7ج ب کے ارشاد سے سوا دو لاکھ ،53ج ب کے جماعت علی سے نقدی وفون چھین لیا، مانانوالہ کے قریب تنویر سے 65ہزار وفون، 121ج ب گوکھووال کے اللہ دتہ سے 20ہزار وفون، باوا چک کے عاصم سے 12ہزار وفون، 120ج ب کے اقبال کے گودام سے 10کلو تانبا چوری، 25ج ب کے قمر عباس کے ڈیرہ سے بکرے، 187ر۔ب کے عثمان کے ڈیرے پر 20لاکھ کے مویشی چوری، ہلال روڈ پر حافظ شریف سے 25ہزار وفون، 235ر۔ب کے فخر حیات سے 40ہزار وفون، اعوان والا کے قریب عامر سے موٹرسائیکل، 79گ ب کے سعید کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 32ج ب کے عون عباس سے 57ہزار وفون، 37ج ب کے آصف سے نقدی وفون، 37ج ب کے عارف سے نقدی وفون، سبزی منڈی کے قریب شکیل سے نقدی وفون، اسلام پورہ کے شبیر کے ڈیرہ سے سامان چوری، پی ٹی سی ایل آفس کے سامنے ثریا بی بی جھپٹا مار کر پرس، 119گ ب کے ےٰسین سے 25ہزار، 104گ ب کے شاہد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 118گ ب کے فضل بی بی کے گھر سے سامان چوری، 437گ ب کے احمد یار کی چھت سے سولر پلیٹس چوری، 644گ ب کے محمد حسین سے 50ہزار وفون،625گ ب کی احسان کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس، 55ر۔ب کے مختار سے23ہزار وفون، 625گ ب کی احسان کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس، 55ر۔ب کے ممتاز سے 23ہزار وفون، 60ر۔ب کے حسیب سے 30ہزار وفون، 97ر۔ب کے شاہد سے 40ہزار ، 450گ ب کے عبدالحسیب کے ڈیرہ سے بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عامر سے50ہزار،موضع کلیانوالہ کے ظفر کی حویلی سے مویشی چوری، رجانہ روڈ پر مدثر سے نقدی وفون، ہائوسنگ کالونی کے عمران سے نقدی وفون چھین لیا۔ علاوہ ازیں ریلبازار سے شجر عباس، شہباز ٹائون کے محمد علی، رحمت ٹائون کے عبدالحفیظ، ڈی گرائونڈ سے ارشد، گٹ والا چوک سے نوید اسلام، فیصل ہسپتال سے وقاص نذیر، مدینہ ٹائون پارک سے عبداللہ جاوید، کوہ نور پلازہ سے دانش علی، جڑانوالہ سے اویس، سنٹرل جیل سے غلام رسول، بلاک پارک جڑانوالہ کے اظہر اقبال، بلال پارک کے عابد حسین، چونگی نمبر 8کے امجد ، مکوآنہ کے افضل او ر دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں