فیصل آباد ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا،آج پھر82وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید82وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہوگئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو،7خواتین اور2نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمندری کے علاقہ محلہ شوکت آباد میں اوباش ملزم وقاص الرحمن نے گھر گھس کر دوشیزہ(ش) کو بے آبروکر دیا، غلام محمد آباد کے علاقہ حسین آباد کی بخت بی بی کی بیٹی(ن)، غلام محمد آباد کے غلام نبی کی بیٹی(الف)، مدینہ ٹائون کے علاقہ Xبلاک کے ارسلان کی اہلیہ (الف) اور دو بچوں، ملت ٹائون کے علاقہ لائلپور کالونی کے عمران کی بیٹی (ص) کو ملزمان ساون مسیح وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ غلام رسول نگر کی کائنات کی بیٹی (ز) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ 97ر ب کے سعید احمد کی اہلیہ(ر) کو ملزمان عمران وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ421گ ب کے صدی احمد کی ہمشیرہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے رہائشی عمران کا بھائی ماجد اور ٹھیکری والا کے علاقہ 74ج ب کی زاہدہ کا خاوند شہزاد گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے جبکہ جیل روڈ پر عامر شہزاد سے84ہزار اور طلائی انگوٹھی، لاری اڈا کے قریب سجاول سے موٹر سائیکل نقدی وفون، سرکلر روڈ پر شمیم اختر سے لیپ ٹاپ، نقدی،کچہری روڈ پر واصف علی سے جھپٹا مار کر فون، اسلامیہ کالج کے سامنے عاطف سے جھپٹا مار کر فون، محمد پورہ میں نوید رضا سے نقدی و فون چھین لیا، سیالوی کالونی میں زوہیب اکرم کی دکان میں چوری، توصیف ہوزری کے قریب ڈلیوری بوائے سے پارسل، عبداللہ پور چوک کے قریب سمیع اللہ سے12ہزار و فون،208 رب روڈ پر شبیر حسین سے62ہزار وفون، کوہ نور فلیٹ کے قریب عامر سے نقدی و فون، نعمت کالونی نمبر2کے شکیل سے10ہزار وفون، سوساں روڈ پر شاہد سے 3لاکھ 80ہزار وفون، ملت چوک کے قریب شکیل سے نقدی وفون، منصور آباد کے شکیل سے جھپٹا مار کر فون، سٹی ہائوسنگ کے قریب افضل سے 50ہزار وفون، سمانہ پل کے قریب اکمل سے10ہزار وفون، گلشن مدینہ کے قریب احمد سے12ہزار وفون، 104ج ب کے شفیق کے گھر کا صفایا کر دیا، جھنگ روڈ پر علی اصغر سے 3ہزار وفون، قاسم آباد کے یونس سے موٹر سائیکل نقدی وفون، ایوب کالونی کے شکیل احمد سے 12لاکھ کی رقم چھین لی، ٹوٹیاں والا کھوہ کے قریب نعیم سے 10ہزار وفون چھین لیا، حسین نگر کے قریب یاسمین سے جھپٹا مار کر فون، گلشن حرم کالونی کے قریب نوید خان سے35ہزار وفون، شیخانوالہ پھاٹک کے قریب عرفان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، سیم پل کے قریب عبداللہ سے12ہزار وفون، ہلال روڈ پر ذوالفقار علی سے1لاکھ و فون، جھال خانوآنہ قبرستان روڈ پر ضمیر سے 30ہزار وفون، یونس ٹائون کے عدیل سے 80ہزار وفون، مچھلی فارم کے قریب شہر یار سے45ہزار وفون، رسالہ روڈ پر حسیب سے موٹر سائیکل، 67ج ب کے سرفراز سے نقدی وفون، 252رب کے شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات’ نقدی’ سامان چوری، 39گ ب کے قریب ولید سے جھپٹا مار کر فون، اسلام پورہ جڑانوالہ کے علی لطیف سے جھپٹا مار کر فون، گیلانی محلہ کے ندیم سے نقدی و فون،40گ ب کے ذیشان سے 40ہزار وفون، 39گ ب کے فرحان سے موٹر سائیکل’ نقدی، 433گ ب کی جنت بی بی کے گھر سے 2بکرے، 39گ ب کے وارث علی سے10ہزار وفون چھین لیا’ 279گ ب کے عمران کے گھر کا صفایا کر دیا، 200رب میں قاسم کی دکان لوٹ لی، 73ر ب کے مشتاق کے ڈیرہ سے مویشی، 100رب کے غلام مرتضیٰ سے نقدی وفون، 200رب کے رضوان احمد سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 210ر ب کے حسنین علی سے50ہزار وفون، 60رب کے صفدر علی کی حویلی سے بکرے، 97رب کے ظفر حیات سے موٹر سائیکل ونقدی، قصبہ تاندلیانوالہ کے احسان سے نقدی و فون، 421گ ب کے بشارت علی سے نقدی و فون، 607گ ب کے مرتضیٰ کے ڈیرہ سے مویشی، 514گ ب کے توصیف سے 3لاکھ وفون، 554گ ب کے رمضان سے سوا لاکھ، 514گ ب کے جمیل سے ڈیڑھ لاکھ، منی بائی پاس سمندری کے غلام قادر سے بکرا چھین لیا، 49گ ب کے اشرف سے25لاکھ وفون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ٹی بی ہسپتال سے آصف نذیر، امریکن ہسپتال سے فیضان، ضلع کچہری سے نصیب احمد کاظمی، کچہری بازار سے علی، لطیف چوک سے منور علی، جلوی مارکیٹ سے ضامن، نعمت کالونی کے شاویز عظیم، طیب آئی کلینک کے باہر سے ذیشان، علی ٹائون کے ولید،ملت روڈ پر شاہد، عمیر بلاک سے دانش، غازی آباد کے خرم، محمد علی سٹریٹ کے شہزاد، علامہ اقبال کالونی کے نوید حسین، 62ج ب کے امتیاز، ڈجکوٹ کے احسان، 214ر ب کے افضل، رسالہ روڈ کے اسلم،مکوآنہ کے عرفان، کچہری روڈ جڑانوالہ سے محمد سلیم اوردیگر سے موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں