6

فیصل آباد ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا،مزید56مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اورچوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید56وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ، جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 5 خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محلہ فتح آباد کی ثناء بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ر) کو ملزمان ساجد وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ 219ر۔ب کے مجید کی بیٹی (ع) کو ملزمان نسیم وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کے افضل کی بہو (م) کو نامعلوم ملزمان، ٹھیکری والا کے علاقہ 38ج ب کے شفیق کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، سمندری کے علاقہ 452گ ب کے جاوید کی پوتی (ع) کو ملزمان وقاص وغیرہ، منصور آباد کے علاقہ حانی چوک کے میر علی کا بھائی گھر سے بازار گیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چنیوٹ بازار کے تاجر حافظ شرجیل کی شاپ سے 8لاکھ کا کپڑا چوری، شاداب کالونی کے طلحہ عثمان سے نقدی وفون، گلبرگ روڈ پر نصر حسین کی شاپ سے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، گرین ویو کالونی کے ڈاکٹر عمار حیدر کے گھر کے تالے توڑکر چوروں کا گروہ 18تولے زیورات، 8لاکھ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز لے اڑا، سوساں روڈ بنک موڑ کے قریب عقیل سے25ہزار وفون، سوساں روڈ پر جواد سے ڈیڑھ لاکھ وفون، ہجویر ی ٹائون کے قریب رشید قمر سے جھپٹا مار کر فون، شیخوپورہ روڈ پر امجد سے 7لاکھ کے زیورات’ سامان چوری، کشمیر روڈ پر بدر فاروق سے 4لاکھ لوٹ لئے، 8ج ب قبرستان کے قریب حماد علی سے نقدی وفون، 5ج ب کمال پور کے تنویر احمد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، کمال پور کے علی حمزہ کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، نشاط آباد کے حسنین سے12ہزار وفون، عبداللہ کالونی کے صداقت علی کے گھر سے ملکی وغیر ملکی کرنسی، قیمتی سامان چوری، پل عبداللہ راجہ ہوٹل کے قریب حسنین رضا سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، 242ر۔ب کے حبیب سے 25ہزار وفون، 275ج ب کے عمر لیاقت کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 86ج ب کے مہتاب سے6ہزار وفون، 258ر۔ب کے آصف سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب اشرف سے 2لاکھ لوٹ لئے، احمد نگر کے سموئیل مسیح سے جھپٹا مار کر فون، ساندل بار جھگیاں والا قبرستان کے قریب ناصر علی سے نقدی وفون چھین لیا، سمندری روڈ پر شاہد کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، اویس نگر کے تصور حسین کے گھر سے بکرے چوری، 240موڑ جڑانوالہ کے قریب منصور سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر میاں پارک کے عرفان کے زیرتعمیر گھر سے سامان چوری، 56گ ب کے لیاقت سے نقدی وفون، 131گ ب کے رمضان سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 434گ ب کے شہباز سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 567گ ب کے ثقلین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، موضع لنڈے والا کے سلیمان سے 36ہزار وفون، 569گ ب کے طارق سے نقدی وفون، مکوآنہ بائی پاس کے قریب ندیم سے 10ہزار وفون چھین لیا، 73ر۔ب کے غلام عباس سے سوا لاکھ وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے اسد علی سے نقدی وفون چھین لیا، 619گ ب کے مسرت کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 458گ ب کی کنیزاں بی بی کا گھر لوٹ لیا، 140گ ب سمندری کے سفیان سے 31ہزار روپے، 437گ ب کے عبدالستار سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 527گ ب کے بابر کے گھر سے سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں امین پور بازار کے طیب خالد، ڈی گرائونڈ سے ساجد، مدینہ ٹائون کے طفیل احمد، نور پور کے نواز، راجباہ روڈ لنڈا بازار سے رمضان، لال مل چوک سے عمران جمیل، 66ج ب کے عصمت اللہ، 236گ ب کے وقاص،56گ ب کے طارق علی، 54گ ب کے فیاض احمد، مدینہ ٹائون کے شاہد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں