فیصل آباد ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا،مزید62وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید62وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور کے تنویر احمد کی اہلیہ (س) کو نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی کے رہائشی آصف کی بیٹی (ط) کو ملزمان ذیشان وغیرہ، ماموں کانجن کے رہائشی الطاف کی اہلیہ(س) کو ملزمان آصف وغیرہ نے اغوا کر لیا، جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی وسیم عسکری کا بھائی اور سرگودھا روڈ کے علاقہ سلطان پورہ کی عائشہ بی بی کا بیٹا ریان گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔علی ہائوسنگ کالونی کے مراد علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑا، میلاد روڈ پر علیم یوسف کی شاپ سے سگریٹ اور سامان چوری، ولی پورہ کے قریب عامر رضا سے نقدی اور طلائی انگوٹھی چھین لی، پروکیانوالہ میں نصرت بی بی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، منیر آباد کے عدنان سے نقدی و فون، کہکشاں کالونی کے قریب عمیر سلطان سے17ہزار و فون، کینال روڈ پر ہوٹل کے باہر کائنات بخش سے جھپٹا مار کر فون، کینال روڈ پر نوید شمس سے50ہزار و فون، وکلاء کالونی کے قریب اسامہ سرور سے5ہزار وفون،121ر۔ب گوکھوال کے ےٰسین کی دکان سے سامان چوری، باوا چک کے قریب عرفان سے48ہزار و فون چھین لیا، 19ج ب کے قریب عرفان سے18ہزار وفون،136ر۔ب کے تجمل کی حویلی سے سامان چوری، کینال روڈ پر بلال کے دفتر سے رائفلیں چوری، کیولم مارکی کے قریب رحمت علی سے30ہزار وفون،203ر۔ب کے طاہر سے20ہزار، 190ر۔ب کے عابد حسین کی دکان سے3لاکھ کا سامان چوری، گلستان کالونی کے محمد علی سے25ہزار وفون، نور پور کے عمران علی سے نقدی وفون، موٹروے ویلی کے قریب فرہاد کے قریب سے 2لاکھ کے زیورات چوری، رندھاوا چوک کے کاوش کی دکان سے سامان چوری، ستیانہ روڈ پر سلمان سے کیمرہ چھین لیا، کینال برگ فیکٹری ایریا کے قریب عابد وزیر سے20ہزار کا کپڑا چوری ، رسول پورہ کے قریب غلام نبی سے جھپٹا مار کر فون، سمندری روڈ خیام کنارہ کے قریب عابد حسین کو نشہ آور چیز کھلا کر62ہزار وفون، گرین آرچرڈ میں انجم کے زیرتعمیر گھر سے 600کلو سریا چوری، الائیڈ ہائوسنگ کالونی کے احمد فاروق کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات، نقدی وسامان چوری، 64گ ب کے ارشد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 275ج ب کے حنیف کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 275ج ب کے سعید سے نقدی وفون، 69ج ب کے علی رضا سے15ہزار وفون، غازی آباد کے قریب امیر حمزہ سے40ہزار وفون، 65ج ب کے طیب سے25ہزار وفون، گلشن عزیز کالونی کے عمر حیات کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان چوری، 276گ ب کے رب نواز کے ڈیرہ سے20ہزار، 229ر۔ب کے اقصیٰ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 109ر۔ب کے افتخار سے جھپٹا مار کر فون، 90ر۔ب کے وسیم سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 439گ ب کے رب نواز سے3لاکھ وفون، 206 گ ب کے علی رضا سے 17 لاکھ وفون، 55ج ب کے ذیشان کے ڈیرہ سے77بورے توڑی چوری، 28گ ب کے زبیر کے ڈیرہ سے مویشی چوری،213ر۔ب کے ضیغم سے20ہزار وفون، الہٰی آباد کے قیصر سے15ہزار وفون، لیاقت ٹائون کے رضوان سے سوا دو لاکھ، کہکشاں کالونی کے عامر سے 50ہزار وفون اور دیگر سے نقدی وفون اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے حافظ سبحان، رشید آباد کے عثمان، غلام محمد آباد اے بلاک کے رضوان، مقبول روڈ کے احمد فریاد، نثار کالونی کے صدیق، بلال گنج کے شہباز، الٰہی آباد کے طلحہ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں