فیصل آباد ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا،پولیس بے بس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’آج پھر مزید 76وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے،متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو شیزہ کو بے آبرو جبکہ تین خواتین اور تین لڑکوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ216ر۔ب کی روبینہ بی بی کوورغلا کر ملزم خضر نے بے آبرو کردیا گلبرگ کے علاقہ منیر آباد کے رہائشی تنصیر کی بیٹی(و) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان،جڑانوالہ کے علاقہ71گ۔ب کے جمیل مسیح کی اہلیہ(ن)،ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے شہباز کی اہلیہ ژ(ش) کو شاہد وغیرہ نے اغواء کرلیا’ جڑانوالہ کے علاقہ فاروق پارک کی رہائشی شازیہ کا جواں سالہ بیٹا اپنی بیٹی سے ناراض ہوکر گھر سے نکلا واپس نہ آیا۔ملت ٹائون کے علاقہ چند یاں تلاواں کے عمیر حیات کا بیٹا اور ماموں کانجن کے علاقہ 554 گ۔ب کے ظفر کے بیٹے کو واجد وغیرہ نے اغواء کرلیا جبکہ گلبرگ روڈ پر طوبیٰ ستار سے جھپٹا مار کر فون،46ج۔ب کے فیصل سے10ہزار و فون،سمال اسٹیٹ میں اصغر علی کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان،سوئی گیس دفتر کے قریب بولیدی جھگی کے قریب علی حسن سے 35ہزار،اشرف آباد کے زاہد محمود سے 26ہزارو فون،اقصیٰ ٹائون کے قریب ناصر علی سے70ہزار و فون،مہندی محلہ پھاٹک کے قریب شہباز سے سوا لاکھ ،منصورآباد کے شعیب دانش سے45ہزار،ریل بازار کے قریب اعظم سے40ہزار و فون،کوہستان اڈا کے قریب عبدالرحمن سے جھپٹا مار کر فون،ڈوگر بستی کے عدنان سے نقدی و فون،مجاہد آباد مین روڈ پر عمران کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے۔رحیم ٹائون میں عبدالستار کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ،نقدی ،قیمتی سامان چور لے اڑے،رسالہ نمبر12کے قریب زمان کے ڈیرہ سے3بکرے،پرتاب نگر کے علی رضا کی دکان ،ایوب کالونی میںاویس کی شاپ کے تالے توڑ کر سامان چوری،پریمئر قبرستان کے قریب واجد علی سے دو لاکھ،258ر۔ب کے الیاس کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،276ر۔ب کے عمران سعید24ہزار و فون،فتح آباد میں علی رضا کے گھر کا صفایا کردیا گیا،گارڈن کالونی کے قریب اعظم سے46ہزار و فون،گول چوک ڈی ٹائپ کالونی کے عثمان سے20ہزار،کوریاں پل پر اصغر کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں،سمندری روڈ پر ذیشان سے7ہزار و فون،230ر۔ب کے سجاد حسین سے70ہزار و فون،238ر۔ب کے یاسین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی ،احمد نگر کے محمد حسن سے15ہزار و فون،اسلام پورہ میں بلقیس بی بی سے پرس،230ر۔ب کے اسد سے موٹرسائیکل،230ر۔ب کے شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی لوٹ لی،275ر۔ب کے جاوید سے16ہزار و فون،63ج۔ب کے امانت کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،سبزی منڈی جڑانوالہ کے قریب طلحہ سے دو لاکھ روپے،238گ۔ب کے احمد شاہ سے20ہزار و فون چھین لیا گیا۔اسد ٹائون کے احسان سے70ہزار و فون،95گ۔ب کے اسلم سے فون،352گ۔ب کے احمد رضا کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،116گ۔ب کی کلثوم بی بی کا گھر لوٹ لیا،353گ۔ب کے ملازمین حسین سے موٹرسائیکل،644گ۔ب کے اشرف کی دکان سے سامان چوری،147گ۔ب کے اشرف سے نقدی و فون،شیخوپورہ روڈ پر حسیب سے ساڑھے تین لاکھ،105گ ب کے واث کے گھر کے باہر سے بکرے،91ر۔ب کے زاہد علی سے24ہزار و فون،60ر۔ب کے سلیم سے ایک لاکھ 35ہزار،514گ۔ب کے عبدالمعنم سے ساڑھے لاکھ روپے لوٹ لیے،سٹی پلازہ سمندری کے قریب آصفہ سے جھپٹا مار کر پرس،173گ۔ب کے رشید احمد سے92ہزار و فون،137گ۔ب کے رحمان سے ایک لاکھ،30ہزار اور دیگر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے۔علاوہ ازیں روشن والا بائی پاس سے مبشر عباس کی کار،چھتری والا چوک سے ریاض،شکیل پارک سے آصف،سلیمی چوک سے ماجدع ذیشان،محلہ فتح آباد کے اعظم علی،ڈی گرائونڈ سے سعید احمد،208چک روڈ کے شفقت حسین،مجاہد ہسپتال سے نذیر احمد، مدنی مسجد آباد سے حافظ ثاقب،ڈجکوٹ روڈ سے عامر،263ر۔ب کے کامران،صدیق نگر سے نوید،اڈا خانوآنہ سے وسیم،229ر۔ب کے اسلم،کھرڑیانوالہ کے سرفراز خان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں ،رکشے چور لے کر رفو چکر ہوگئے ،پولیس شہربھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں