فیصل آباد ڈاکو ؤں ،چوروں کی آماجگاہ بن گیا،مزید54وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھرمزید54وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور 5لڑکوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد اے بلاک کے رہائشی بہرام قیصر کی ہمشیرہ (س) کو ملزمان فیصل وغیرہ، حاجی آباد کے ناصر کی اہلیہ (گ) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ SMD کالونی کے عبدالمنان کی بیٹی (ف) کو نامعلوم، کلاش پارک کے معظم علی کی بیٹی (م) گھر سے سیر کرنے گئی واپس نہ آئی’ ساندل بار کے علاقہ 59ج ب کے راشد کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ 67ج ب کے نثار علی کی بیٹی (م) کو نامعلوم ، صدر کے علاقہ گلزار کالونی کے ظفر اقبال کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، ستیانہ کے علاقہ 117گ ب کے اشفاق کی ہمشیرہ (ن) کو ملزمان تنویر وغیرہ نے اغواء کر کے بے آبروکر دیا، جھنگ بازار کے علاقہ رفیق کالونی کے نثار احمد کا بیٹا شاہزیب، ڈی ٹائپ کالونی کے فاروق کا بیٹا، سمن آباد سیٹلائٹ ٹائون کے امجد کا بیٹا محمد عمر، اسلام پورہ جڑانوالہ کے شہزاد کا بیٹا عمر فاروق اور 435گ ب کے عبدالحمید کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلے، واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے باہر سیف اللہ سے 35ہزار پرس، امباں والی پلی کے قریب غلام عباس سے سوا لاکھ، عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک کے قریب مبشر حسن سے فون، گلبرگ بی کے فرمان سے دو لاکھ چھین لیے، منیر آباد کے قریب شیخ شفیق سے 70ہزار وفون چھین لیا، عوامی کالونی میں ندیم اختر سے 50ہزار وفون چھین لیا، ڈی گرائونڈ میں ارسلان کی شاپ سے 11فون چوری، کینال روڈ ٹریٹ بیکری کے باہر انور سے فون، کینال روڈ پر سیف سے 40ہزار و فون چھین لیا، فیصل ٹائون میں شعیب کی ملازمہ گھر سے8تولے زیورات، نلکہ کوہالہ کے فریاد کے گھر سے جانور چوری، اظہر ٹائون کے کاشف سے نقدی وفون، محلہ گارڈن میں ندیم سے گھر کا صفایا کر دیا، 112ج ب کے عرفان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے، 42ج ب کے ناصر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 232ر۔ب کے غلام دستگیر سے 1لاکھ، ہلال روڈ پر عبدالحفیظ کی فیملی سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ لی، 74ج ب کے بلال کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 262ر۔ب کے تنویر سے نقدی وفون، قصبہ ڈجکوٹ کے شہباز کے گھر سے بکرا چوری، قصبہ ڈجکوٹ کے منور سے 65ہزار وفون، 32ج ب کے احتشام سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 66ج ب کے ارشاد کے گھر کا صفایا کر دیا، چلڈرن ہسپتال کے باہر جاوید سے نقدی وفون، 241ر۔ب کے راشد سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، مظفر کالونی کے قریب علی رضا سے جھپٹا مار کر فون، 215ر۔ب کے عثمان کی دکان سے سامان چوری، 79گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 127گ ب کے آصف کے سکول سے سامان چوری، جڑانوالہ کے قریب فیض میراں سے فون، بشیر کالونی جڑنوالہ کے صغیر سے نقدی وفون، انور آباد کے حسین اللہ کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ لی، 436گ ب کے ریاض احمد کے سکول سے سامان چوری، 77گ ب کے علی کی فیکٹری سے لاکھوںکا سامان چوری، 273ر۔ب کے فیصل کے ڈیرہ سے مویشی چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے نواز کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چوری، 571گ ب کے یاسر سے 1لاکھ وفون، 109ر۔ب کے شیخ اشرف کی حویلی سے سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے کاشف سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، پنڈی شیخ موسیٰ کے اکبر کے ڈیرہ سے مویشی، 429گ ب کے حمزہ کے ڈیرہ سے بکرے چوری،قصبہ سمندری کے امجد سے نقدی وفون، 408گ ب کے ساجد سے نقدی وفون چھین لیا’ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب چوری، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں وکیلاں والی گلی سے سبحان، محلہ عثمان غنی سے ریحان، ریکس سٹی سے ابرار نواز، منیانوالہ روڈ سے غلام غوث، ٹول ٹیکس چوک سے نواز، ابراہیم پلازہ سے وقار مسیح اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں