فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 88کسانوں میں فری گرین ٹریکٹرز تقسیم کئے جاچکے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان بھائیوں سے کئے گئے ایک اور وعدہ کی تکمیل۔فیصل آباد کے ساڑھے12، ایکڑ سے زائدگندم اگانے والے مزید 13کاشتکاروں میں فری گرین ٹریکٹرزکی تقسیم کردی گئی۔ پنجاب بھر میں اب تک1ہزار فری گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کرلی گئی جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 88کسانوں میں فری گرین ٹریکٹرز تقسیم کئے جاچکے ہیں جو کہ بالترتیب فیصل آباد 13، جھنگ 47، ٹوبہ ٹیک سنگھ 12 اور چنیوٹ میں 16 تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی اورسیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کی ہدایت پر زیادہ گندم آگائو مہم 25۔2024 کے تحت ایوب ریسرچ فیصل آباد کے ریسرچ لائبریری ہال میں فری گرین ٹریکٹرز تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بطورمہمان خصوصی کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے فری گرین ٹریکٹر انعام ملنے والے کاشتکاروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی فری گرین ٹریکٹر سکیم سے مشینی کاشت کو مزیدفروغ ملے گا،کاشتکاروں کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور نیا مالی سال ترقی کا ضامن ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کسانوں کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین ٹریکٹرسکیم گیم چینجز ہے،کسان گورنمنٹ کی سکیموں پر زیادہ سے زیادہ اپلائی کریں اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پرڈائریکٹر زراعت توسیع خالد محمود نے بتایاکہ دن رات کاشتکاروں کی رہنمائی و مدد کر رہے ہیں اور 2025-26میں 11، اقسام کی جدید زرعی مشینری سبسڈی پر مہیا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں