فیصل آباد ڈویژن میں 5 ماڈل سستا رمضان بازار فعال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فیصل آباد ڈویژن میں 5ماڈل سستا رمضان بازار فعال کردیئے گئے۔ماڈل سستا رمضان بازاروں میں خصوصی سستی چینی کانٹرز،آٹا پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں عام مارکیٹ کی نسبت دیگر سستی اشیا خوردونوش بھی مارکیٹ سیکم نرخ پر28رمضان تک دستیاب ہونگی۔کمشنر مریم خان نے دورہ جھنگ کے دوران سٹیلائٹ ٹان جھنگ میں قائم رمضان ماڈل بازار کا معائنہ کیا اور سٹالز پر اشیائے خوردونوش کے ریٹس و معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے انہیں رمضان بازار میں اشیا کی دستیابی اور نرخ بارے بریفنگ دی۔ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ماڈل رمضان بازاروں میں میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیا خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہونگی۔انہوں نے بتایاکہ ڈویژن میں 130 روپے کلو چینی کی فراہمی کیلئے کانٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔رمضان بازاروں میں ہول سیل ریٹ نرخ کیساتھ معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔مریم خان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ ڈویژن میں ماڈل سستا رمضان بازاروں کے قیام کیساتھ عام مارکیٹ میں قیمتوں کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔کسی کو اوور چارجنگ اور زائد نرخ وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں