58

فیصل آباد کالج آف لاء اکائونٹنٹ طلبہ کی 80 لاکھ کی فیسیں لیکر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امین ٹائون میں فیصل آباد کالج آف لاء کا اکائونٹنٹ طلبہ کی 80 لاکھ کی فیسیں لیکر رفوچکر ہو گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 408 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے اکائونٹنٹ طیب کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مشتاق احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس نے امین ٹائون میں فیصل آباد کالج آف لاء بنا رکھا ہے جس کے اکائونٹ کے معاملات محمد طیب اکائونٹنٹ کے سپرد تھے، اور مذکورہ اکائونٹنٹ طالب علموں سے 80لاکھ کی فیس وصول کر کے ان کو جعلی رسیدیں دیتا رہا، اور فیسوں کی رقوم میں خردبرد کا معمہ ہوا تو مذکورہ اکائونٹنٹ کالج سے استعفیٰ دیکر غائب ہو گیا، حساب کتاب کرنے پر 80 لاکھ کی رقم مذکورہ اکائونٹنٹ نے ہڑپ کر لی۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں