64

فیصل آباد کا ایک اور بڑا سیاسی گھرانہ انتخابی میدان سے باہر

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)گزشتہ دنوں ڈیلی بزنس رپورٹ کے انہی صفحات پر فیصل آباد کے 6بڑے سیاسی گھرانوں میں الیکشن 2024ء سے باہر ہونے کی خبر شائع کی گئی۔ جس کا عوامی سطح پر بھرپور چرچہ ہوا۔ تاہم ایک اور بڑے سیاسی گھرانے سردار دلدار احمد چیمہ کا تذکرہ نہیں کیا جا سکا۔ فیصل آباد کی سیاست سردار دلدار احمد چیمہ کے نام کے بغیر نامکمل ہے۔موصوف نے ماضی میں ایم این اے ا ور ایم پی اے کے متعدد الیکشن جیتے اور بڑے بڑے قدآور سیاستدانوں کو الیکشن میں شکست دے کر ریکارڈ قائم کئے۔ سردار دلدار احمد چیمہ اپنے بیٹے سردار دلنواز احمد چیمہ کے ساتھ تحریک انصاف کا حصہ رہے اور ان دونوں باپ بیٹے نے 2018ء کا الیکشن لڑا مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔9مئی واقعات کے بعد سردار دلدار احمد چیمہ اور ان کا بیٹا سردار دلنواز احمد چیمہ سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے اوراب وہ دونوں 8فروری 2024ء کے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں