29

فیصل آباد کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان ہوگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کاایک اور سپوت وطن پر قربان ہو گیا۔ فیصل آباد کے علاقہ 7ج ب کا رہائشی حوالدار محمد نوید ولد منیر احمد 8مئی کو بھارتی فوج کا مقابلہ کے دوران بری طرح زخمی ہو گیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ لاہور میں زیرعلاج تھا جو کہ گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید حوالدار نوید کی نمازجنازہ آج دو بجے حاجی کیمپ والی گرائونڈ نزد ریسکیو1122 آفس میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ ٰفوجی افسران سمیت عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سرگودھا روڈ پر واقع 7ج ب کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں