فیصل آباد کا ٹیکسٹائل کی برآمدات میں57فیصد حصہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)برآمدی منڈیوں تک رسائی کیلئے نجی شعبہ اور حکومت کے درمیان موجودہ روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت آٹھویں پروفیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے جبکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اس شہر کا حصہ 57فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ شہر صرف ٹیکسٹائل کی وجہ سے پہنچانا جاتا تھا مگر اب یہاں آئی ٹی، آئل ، بیوریج، فارماسوٹیکل، ٹائلز ، سرامکس اور فوڈ پروسیسنگ سمیت دیگر شعبے بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر کے 22ہزار ممبران 128مختلف سیکٹرز اور ٹریڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ زیر تربیت افسران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ چیمبر اپنے ممبران کے علاوہ شہر ی مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں