8

فیصل آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی بحالی پر کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

فیصل آباد(آن لائن)پی سی بی کے چیئر مین محسن نقوی نے فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر را نا انیس احمد خا ں اور جنرل سیکرٹر ی را نا سعید اختر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے،دو سال سے زائد عرصہ بعد فیصل آباد کر کٹ ایسوسی ایشن کی بحا لی پرفیصل آباد کے کرکٹ کلبوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی،را نا انیس احمد خا ں کو صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد وں کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن گذشتہ دو ڈھا ئی سال سے اختلا فات کی وجہ سے غیر فعال اور مختلف عداتوں میں کیس چل رہے تھے،تا ہم گذشتہ روز را نا انیس گروپ کے حلقہ میں فیصلہ آنے کے بعد پی سی بی نے فیصل آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر را نا انیس احمد خا ں اور جنرل سیکرٹری را نا سعید اختر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے، رانا انیس کے صدر بننے پر فیصل آباد کر کٹ ایسوسی ایشن کے سا بق صدر اور مسلم کر کٹ کلب کے صدر میاں حسیب اللہ شا ہد کی جا نب سے بوہڑاں والی گرانڈ میں پر وقار تقریب کا اہتما م کیا گیا،فیصل آباد کے تمام کرکٹ کلبوں کو دعوت دی گئی تھی جس میں تما م کلبوں کے صدور نے بھر پو ر شرکت کر کے را نا انیس پر اعتما د کا اظہار کیا، را نا انیس کو صدر منتخب ہو نے پر ہا ر پہنا ئے گئے اور پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی گئی، کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر را نا انیس احمد خا ں نے تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ میں پی سی بی کے چیئر مین محسن نقوی کا بے حد مشکو ر ہو،انہوں نے ہم پر اعتما د کیا، ہم کرکٹ کی بہتری کے لئے کوشاں رہے، گے فیصل آباد میں کرکٹ کی بحا لی پر محسن نقوی کو خرا ج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں