فیصل آباد کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے پروگرامزکا شیڈول

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے رنگارنگ پروگرامز کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت26 اور27دسمبر کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں دو روزہ جیتو فیصل آباد منعقد کیا جائے گا۔جیتو فیصل آباد میں تین تولہ سونا،تین سکوٹیز اور ایک عمرے کا ٹکٹ کے علاوہ لکی ڈراز کے تحت سوالوں پر انعامات دیئے جائیں گے۔جیتو فیصل آباد دونوں دن سہ پہر 3 سے شام 6 بجے تک منعقدہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں