فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے وفد کی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے ملاقات۔ سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر میاں منور اقبال نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر ندیم ناصر کو فورم کو تحصیل سطح پر فعال کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا سے منسلک باوقار صحافی جن کا تعلق جڑانوالہ، چک جھمرہ اور سمندری سے ہے کو فورم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اب تاندلیانوالہ میں بھی فعال کیا جا رہا ہے۔ عہدیداروں کی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے ایسے میں تجربہ کار لیڈر اور ٹیم ہی مضبوط تنظیم سازی کی ضامن ہے۔ سیکرٹری اورنگزیب ملک کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے اشتراک سے نوجوانوں کے ساتھ تربیتی سیشن دوبارہ منعقد کروانے کے حوالہ سے تجویز پیش کی۔ صدر پریس کلب فیصل آباد بلال ڈوگر اور سینئر نائب صدر پریس کلب فیصل آباد میاں کاشف فرید کی جانب سے صحافی کالونی پر آواز بلند کرنے سے متعلق آگاہ کیا اور کہا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شہریوں کے کئے کام کر رہی ہیں اسی طرح فیصل آباد کے صحافیوں کے لئے صحافی کالونی بھی ضروری ہے نائب صدر حنان بخاری کی جانب سے ہلال احمر اسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کے قیام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ سے دیگر اسپتالوں اور مختلف بیماریوں کے آسان علاج بارے تجویز پیش کی گئی اس موقع پر فنانس سیکرٹری شعیب الطاف نے ڈپٹی کمشنر کو شیخوپورہ روڈ اور دیگر روڈز کی خستہ حالی کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا فیصل آباد کی متعدد سڑکوں کی تعمیر و ترقی کا کام مکمل ہو چکا ہے اس کے علاوہ جدید طرز پر لائبریری جناح باغ اور ڈی گرائونڈ کے بعد غلام محمد آباد میں اس کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے۔ مزید کہاں فیصل آباد کی بیوٹیفیکیشن پر بھی مزید کام ہوگا اور شیخو پورہ روڈ کی بھی جلد تعمیر و مرمت کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں انفارمیشن سیکرٹری فیضان خالد، جوائنٹ سیکرٹری یوسف چیمہ، علی رضا، میاں ارسلان، زوہیب ہاشمی، معظم جٹ سمیت جڑانوالہ، جھمرہ، سمندری کی باڈی کے صدور و سیکرٹری صاحبان اور دیگر ممبران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کی نشاندہی پر سوشل میڈیا جرنلسٹ فورم کے عہدیداران اور تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔




