22

فیصل آباد کے ڈاکے ہی ڈاکے ، نہتے شہری لٹتے رہے ، ناکہ بندیاں بیکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکے ہی ڈاکے’ آج پھر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ69مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق سول ہسپتال کے باہر عتیق نواز سے 60ہزار روپے’ فون’ ارسلان پرویز سے 15ہزار روپے’ فون’ اسلام نگر کے قریب عمار یونس سے 45ہزار روپے’ فون’ لاری اڈا کے قریب مستفیض احمد سے فون’ کے ایف سی کے قریب محمد عثمان سے 20ہزار روپے’ فون چھین لئے’ میاں ٹرسٹ ہسپتال کے باہر نامعلوم چور 80 ہزار روپے مالیت کی گاڑی کے شیشے لے گئے’ اقبال سٹیڈیم کے قریب فیصل عمر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ میونسپل کارپوریشن آفس کے قریب طارق مسیح کا قیمتی فون چور لے گئے’ اسلام نگر کے عمر فاروق سے 30ہزار روپے’ فون’ الائیڈ ہسپتال آئے جعفر سے 25ہزار روپے’ فون’ بوہڑ چوک کے نجم الحسن سے 35ہزار روپے’ فون’ شہباز ٹائون کے مومن سے 45سو روپے’ فون’ ٹرک سٹینڈ جھنگ روڈ پر اکرم سے 47ہزار روپے’ فون چھین لئے’ عیدگاہ روڈ پر جمشید نے بتایا کہ نامعلوم چور ٹاور میں داخل ہو کر ڈیزل سے بھرا کین اٹھا کر لے گئے’ نڑوالا روڈ پر اجمل خان لودھی سے 70ہزار روپے’ فون’ ملوئیاں روڈ پر ہارون سے 2ہزار روپے’ فون’ 46 ج ب کے جمشید سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ سیم پل کے قریب سخاوت علی سے 5ہزار روپے’ فون’ 7 ج ب کے رفیق کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان’ محلہ حیدرآباد کے عبدالرحمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 5 ج ب کی سعدیہ تبسم کے سکول کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ 119 ج ب کے سجاد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے 12بکرے چور لے گئے’ مکھن والا پل کے قریب شفاقت سے 22ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا’ ڈی گرائونڈ کے قریب عطاء الرحمان سے نقدی’ فون’ خیابان کالونی نمبر2 کے اظہر علی کے گھر کے تالے توڑ کر چوروں کا گروہ ساڑھے 8لاکھ کے زیورات’ نقدی اور سامان لے اُڑے’ پیراڈائز پیلس کے قریب کاشف ارشاد سے قیمتی فون چھین لیا’ العزیز ہوٹل کے باہر بابر اور اسکی اہلیہ سے زیورات’ نقدی چھین لی’ سرسیدٹائون کی کرن شہزادی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا جس میں زیورات’ نقدی اور فون تھا، غلہ منڈی کے آڑھتی فقیر اﷲ کی دکان کے باہر سے چور سگریٹ کا کارٹن اٹھا کر لے اُڑا’ ستیانہ روڈ پر راوی مل کے قریب محسن رضا سے نقدی’ فون’ منصور ملنگی روڈ پر شاہد محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نیشنل کالونی کے سلیم سے نقدی’ فون’ دانیال کالونی کے سرمد علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 83 گ ب کے عثمان طارق سے نقدی’ فون’ نوروالا دربار کے قریب ثاقب سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر شاہد کلیم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا گیا’ 112 گ ب کے یاسر علی سے نقدی’ فون’ 509 گ ب کے عثمان سے دو لاکھ روپے’ فون’ ڈاکخانہ بازار سمندری کے تاجر منظور شاہ کی دکان کا صفایا کر دیا اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی بنے شہریوں کو لٹتے دیکھتی رہی اور کسی بھی ڈاکو کو پکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں پینم ہسپتال سے شبیر احمد’ ریلوے کالونی کے عابد ناصر’ انصاری پارک سے احسن’ محمد احمد’ وقاص’ دھوبی گھاٹ سے معراج’ رسول پورہ کے عثمان علی’ احسن ٹائون کے آصف’ کلیم شہید کالونی کے اویس’ امین پارک کے عمیر’ رضاآباد کے احمد رضا’ کامران علی’ سفیان ٹائون کے اکرم’ کریسنٹ گرائونڈ سے ضیغم عباس’ ملت چوک سے ثاقب’ منصورآباد کے بسم اﷲ خان’ 203 رب کے رمضان’ نشاط آباد کے عمران’ خالصہ کالج کے ذاکر حسین’ محمد شفیق’ سرسیدٹائون کے ندیم انجم’ مدینہ پارک کے فرحان علی’ دکن پارک کے یٰسین’ 235 رب کے ہمایوں خان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں