73

فیصل آباد کے کئی بڑے سیاسی ناموں کے کاغذات نامزدگی مسترد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)7 قومی و صوبائی حلقوں سے 8 نمایاں سیاسی شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد ۔حلقہ این اے 96 سے سابق رکن اسمبلی رائے حیدر علی خاں کھرل ، این اے 98 سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد ، این اے 99 سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی مشیر کھیل ملک عمر فاروق،رانا ثنا اللہ کے حلقہ این اے 100 سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر نثار جٹ،این اے 101 سے پی ٹی آئی کے عبداللہ دمڑ ، سابق ایم پی اے اسد معظم ، کرنل(ر)اکرم ساہی،پی پی 115 سے آئی پی پی کے فرخ حبیب اور پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں