45

فیصل آباد کے 11نومنتخب ایم پی ایز کی پنجاب اسمبلی میں First انٹری

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)8فروری 2024ء کا الیکشن جیتنے والوں میں سے فیصل آباد کے 11نو منتخب ایم پی ایز کی پنجاب اسمبلی میں فسٹ انٹری اکثر کے چہرے خوشی سے کھل کھلا رہے تھے اور ان میں اکثریت اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں دلچسپی لینے کی بجائے فیس بک ‘ ٹک ٹاک’ وٹس ایپ گروپس کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بنانے ‘ بنوانے میں مصروف نظر آئے۔ پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی پہنچنے والوں میں حلقہ پی پی 98سے منتخب ہونے والے جنید افضل ساہی ‘ پی پی 99کے احمد مجتبیٰ چوہدری’ پی پی 100کے عمیر وصی ظفر ایڈووکیٹ’ پی پی 103کے نور شاہدنور’ پی پی 107کے جاوید نیاز منج’ پی پی 110کے حسن ذکا نیازی’ پی پی 111کے بشارت علی ڈوگر’ پی پی 112کے رانا اسد محمود خاں’ پی پی 113کے سردار ندیم صادق ڈوگر’ پی پی 115کے شیخ شاہد جاوید’ پی پی 117کے رانا عبدالرزاق شامل ہیں۔ جبکہ الیکشن جیتنے والے باقی ایم پی ایز میں سے پی پی 101کے محمد اکرم چوہدری ‘ پی پی 102کے جعفر علی ہوچہ’ پی پی 104کے عارف محمود گل’ پی پی 105رائو کاشف رحیم خاں’پی پی 106کے رائے احسن رضا کھرل’ پی پی 108کے رانا آفتاب احمد خاں’ پی پی 109کے ظفر اقبال ناگرہ’ پی پی 114کے لطیف نذر گجر’ پی پی 116کے ملک اسماعیل سیلا’ پی پی 118کے خیال ا حمد کاستر’ ماضی میں ایک یا ایک سے زائد مرتبہ پنجاب اسمبلی کا حصہ رہ چکے ہیںان 10نو منتخب ایم پی ایز کے لئے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کوئی نئی بات نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں