22

فیصل آباد کے 123 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی ختم ‘ رہا کرنے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) تحریک انصاف کے 123 کارکنان کی بازیابی کیلئے فرخ حبیب کی درخواست پر نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے رہائی کا حکم دیدیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد سے123پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا، جسٹس انوارالحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کے روبرو درخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرخ حبیب پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ہیں اور گرفتار افراد پارٹی کے کارکنان ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ زیر حراست افراد کے ورثا عدالت سے رجوع کرتے تو زیادہ مناسب ہو تا۔عدالت نیدونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد123کارکنان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کر تے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں