52

فیصل آباد کے 2قومی’ 1صوبائی حلقے میں ضمنی الیکشن۔ لیگی امیدواروں کے نام فائنل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پارٹی لیڈر شپ نے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کی خالی نشست این اے104 میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کے بیٹے بیرسٹر راجہ دانیال کی جگہ پر رانا احسان افضل کو میدان میں اتارا جا رہا ہے، این اے96 جڑانوالہ میں ملک نواب شیر وسیر اور طلال چوہدری کے نام زیرغور ہیں۔ تاہم نواب شیروسیر کو پارٹی ٹکٹ ملنے کی زیادہ امید کی جا رہی ہے، اسی طرح پی پی98 چک جھمرہ میں آزاد علی تبسم کا نام تقریباً فائنل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سزا کے بعد این اے104 سے PTI کے صاحبزادہ حامد رضا’ این اے96 سے رائے حیدر صلاح الدین اور پی پی98 سے جنید افضل ساہی نااہل ہوئے تھے اور اب یہ تینوں سیٹیں خالی ہیں۔ جہاں پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مزیدبرآں ملک محمد اسماعیل سیلا’ میاں خیال احمد کاسترو اور شیخ شاہد جاوید پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ عنقریب یہ تینوں حلقے بھی خالی ہو جائیں گے اور یہاں پر بھی ضمنی الیکشن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں