5

فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کبڈی اکیڈمی اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام الفتح سپورٹس کمپلیکس فٹبال گرائونڈ میں فیصل آباد گولڈکپ کبڈی ٹورنامنٹ ہوا’ ٹورنامنٹ میں شیرپنجاب کبڈی کلب’ گیلانی کبڈی کلب’ عالم سندھو مکہ کبڈی کلب’ علی رضا واہلہ کبڈی کلب’ واہلہ کبڈی کلب’ اتحاد کبڈی کلب’ عنصر مشتاق کبڈی کلب اور رندھاوا کبڈی کلب نے شرکت کی’ الفتح سپورٹس کمپلیکس فٹبال گرائونڈ میں ہونے والا کبڈی ٹورنامنٹ یادگار بن گیا’ اس کبڈی ٹورنامنٹ میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے تابڑ توڑ حملے کئے’ ہزاروں شائقین نے اس ٹورنامنٹ کو دیکھا اور کھلاڑیوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا’ ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری’ چیمبر کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ سابق نائب صدر حاجی اسلم بھلی’فیض محی الدین گوگا’ چوہدری یٰسین لطیف چھینہ’ جاوید کمال گجرتھے’ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی تھے’ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری’ سابق ایم پی ایز میاں طاہر جمیل’ شیخ اعجاز احمد’ چیمبر کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں’ سابق نائب صدر حاجی اسلم بھلی’چوہدری یٰسین لطیف چھینہ نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی اور ہردلعزیز کھیل ہے جو دن بدن مقبولیت کی انتہا کو پہنچ رہا ہے’ کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کبڈی کو فیصل آباد میں عام کرنے کیلئے ہمارا ہر ممکن تعاون رہے گا’انہوںنے کہا کہ کبڈی کا کھیل نوجوان نسل کو بے راہروی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے’ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں اس قوم کے نوجوان معاشرے کی تمام برائیوں سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں’ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور معاشرے کا مفید شہری بن کر قوم اور ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ کریں’سابق ایم پی ایز میاںطاہر جمیل’ شیخ اعجاز احمدنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کھیلوں کی فروغ میں خاصی دلچسپی لے رہی ہیں’ کھیلتا پنجاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے’ خاص طور پر کبڈی جو کہ پنجاب کا ہردلعزیز کھیل ہے اس کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے’ آخر میں مہمانان خصوصی نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں