فیصل آبا دمیں ٹریفک کا نظام ”آؤٹ آف کنٹرول”ہوگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ‘ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا’ون وے کی خلاف ورزیاں عام’حادثات بڑھ گئے’وارڈنز کی توجہ چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے پر مرکوز’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا’چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم اپنے دفتر سے باہر نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں اور فیلڈ افسران کو متحرک کرکے ٹریفک مسائل حل کروائیں’عوامی حلقوںکا پرزور مطالبہ’تفصیل کے مطابق فیصل آباد بھر میں ٹریفک کانظام ”آئوٹ آف کنٹرول” ہوچکا ہے’ٹریفک جام رہنے سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ٹریفک وارڈنز کی توجہ صرف چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے پر مرکوز نظر آتی ہے’8بازار وں میں ٹریفک نظام کی ابتر صورتحال دیگر علاقوں سے بھی زیادہ اور یہاں پر پیدل چلنابھی محال ہوگیا ہے’ون وے کی پابندی کرنیوالا کوئی نظرنہیں آتا اور ستم بالائے ستم یہ کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ”کھلی چھٹی” مل چکی ہے’گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹر نہیں لگائے جاتے اور اس صورتحال کے باعث حادثات بڑھ گئے ہیں’واضح رہے کہ ان دنوں موسم سرما کی تعطیلات ہونے کے باعث سکولز،کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور اس کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک جام نظر آتی ہے ،CTOفرحان اسلم نے جب چارج سنبھالا تو انہوں نے فیلڈ میں نکل کر حالات کا جائزہ لیا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنایا تھا مگر اب وہ اپنے دفتر تک محدود ہوچکے ہیں جس کے نتیجہ میں ٹریفک نظام ابتری کا شکار ہو گیا ہے’ عوامی حلقوں نے پر زور مطالبہ کیا کہCTOفرحان اسلم شہر میں نکل کر ٹریفک نظام کا جائزہ لیں اور فیلڈ افسران کو متحرک کریں تاکہ فیصل آباد شہر میں ٹریفک مسائل ختم ہوں اور لوگوں کو درپیش مشکلات حل ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں