فیصل قریشی اپنی فٹنس کے معاملے میں بہت سنجیدہ

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے فٹنس روٹین اور صحت مند طرزِ زندگی کے راز بتا دیئے۔فیصل قریشی کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں۔ وہ اپنی شاندار اداکاری، مختلف کرداروں میں ڈھلنے کی صلاحیت اور ہر کردار کو حقیقت کے قریب لانے کے باعث کنگ آف ورسٹیلیٹی کہلاتے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ فیصل قریشی اپنی بہترین فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنی فٹنس روٹین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں باقاعدگی سے جِم جاتا ہوں اور پوری لگن اور جوش کے ساتھ ورزش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسمانی طور پر مضبوط رہنے کے لیے مستقل محنت اور نظم و ضبط بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں