کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے نامور فلم و ٹی وی اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے ستارہ امتیاز نہ ملنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جب اداکار سے سول ایوارڈ نہ ملنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مزاحیہ مگر شکوہ کناں انداز میں کہا کہ میرا دل کر رہا ہے کہ احتجاجا امتیاز اسٹور جا کر کھڑا ہو جاں اور کہوں کہ میں امتیاز میں تو آ گیا ہوں لیکن ستارہ اب تک نہیں ملا۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال ہو چکے ہیں۔




