فیصل پبلک گزلر ہائی سکول بہترین تعلیم و تربیت کا مرکز ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل پبلک گرلز ہائی سکول مدینہ ٹائون نے اللہ کے فضل و کرم سے ہمیشہ بہترین رزلٹ دیئے ہیں’ سکول اور بورڈ کے نتائج ہمیشہ 100 فیصد رہے ہیں’ یہ سب فیصل پبلک گرلز ہائی سکول کے ڈائریکٹرز اور محنتی اساتذہ کی بدولت ہوتا ہے’ ان خیالات کا اظہار رئیس ادارہ محترمہ زاہدہ نے سکول ہذا کے سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کی پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب میں سکول ہذا کی اساتذہ’ طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی محنت سے مستقبل کے معمار طلبہ کا ستارہ فلک پر چمکتا ہے ‘ قابل اساتذہ بچوں کو پڑھا لکھا کر ڈاکٹر’ انجینئرز’ پائلٹ’ سائنسدان سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں بلندیوں پر پہنچا رہے ہیں’ انہوں نے سکول ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مستقبل کے معماروں کو اس قابل بنایا کہ آج وہ اپنی اپنی کلاسوں میں پوزیشن لے رہے ہیں’ انہوں کہا کہ سکول کا ہر بچے کو اپنا بچہ تصور کرو گے تو ان کی بہترین تعلیم و تربیت ہو گی’ انہوں نے کہا کہ ہم قابل اساتذہ کی مدد سے بہترین جدید تعلیم دینے کیساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کرتے ہیں’ فیصل آباد کا منفرد تعلیمی ادارہ جہاں بچوںمیں نظم و ضبط اور شاندار رزلٹ ایک ریکارڈ ہے’ والدین بے خوف اعلی تعلیم کیلئے بچو ں کو فوری داخل کروائیں-انہوں نے کہا کہ فیصل پبلک گرلز ہائی سکول مدینہ ٹائون مستقبل کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کیلئے جدوجہد کر رہا ہے’ وسیع و عریض سکول میں ناصرف بچوں کے کھیلنے کیلئے کھلا میدان ہے بلکہ بچوں کی باقاعدہ جسمانی تربیت کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے’ انہوں نے کہا کہ فیصل پبلک گرلز ہائی سکول مدینہ ٹائون سکول میں طالب علموں کو نہ صرف جدید تعلیم سے روشناس کرایا جارہا ہے بلکہ اسکی کرنیں ننھے ذہنوں کو اسلامی تعلیم سے بھی منور کر رہی ہیں اس سلسلے میں فیصل پبلک گرلز ہائی سکول کا سٹاف انتھک محنت اور خلوص دل سے کوشاں ہے’ آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں