48

فیصل ہسپتال کے ڈاکٹر کی نا اہلی ، کبڈی کا عالمی کھلاڑی عمر بھر کیلئے معذور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل ہسپتال کے ڈاکٹر اسامہ سعید کی نااہلی نے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی محمد خان وینس کو عمر بھر کیلئے معذور بنا دیا،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل سمندری کے نواحی علاقہ 387 کا رہائشی نامور انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی محمد خان وینس جو کہ پنجاب پولیس کی کبڈی ٹیم کا کپتان تھا جس نے 2 مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی 2013 میں ورلڈ کپ میں حصہ لیا اور 2014 میں انڈین لیگ کھیل چکا ہے جبکہ کینیڈا،یو-کے سمیت مختلف ممالک میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک پاکستان کا نام روشن کیا گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نیشنل چیمپئن لیگ میں پنجاب پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے کبڈی کے دوران ٹانگ ٹوٹ گئی جسے علاج کیلئے فیصل ہسپتال فیصل آباد لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر اسامہ سعید نے آپریشن کا مشورہ دیا ورثا کے مطابق فیصل ہسپتال کی انتظامیہ نے 5 لاکھ روپے آپریشن کیلئے طلب کئے رقم کی ادائیگی پر ڈاکٹر اسامہ سعید نے کبڈی کھلاڑی کے آپریشن کے دوران ٹانگ کی ایک وین کاٹ ڈالی حالت خراب ہونے پر ڈاکٹر اسامہ سعید نے لاہور ریفر کر دیا جہاں ڈاکٹر نے چیک اپ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر اسامہ سعید کی نااہلی کیوجہ سے کبڈی کھلاڑی کی ٹانگ کاٹنا پڑے گی انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی محمد خان وینس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ سعید کی نااہلی نے اسے عمر بھر کیلئے معذور بنا دیا ہے اب وہ ایک ٹانگ سے محروم ہو چکے ہیں ڈاکٹر اسامہ سعید کی نااہلی نے انکی ہستی کھیلتی زندگی کو معذوری میں بدل دیا ہے اب کبھی بھی میدان میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے جبکہ ستیانہ انڈسٹریل فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری مزمل سعید باجوہ نے کبڈی کھلاڑی محمد خان وینس سے ملاقات کرتے ہوئے یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ انہیں مصنوعی ٹانگ لگوا کر دیں گے جسکے تمام تر اخراجات ہم ادا کریں گے کبڈی کھلاڑی محمد خان وینس نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل ہسپتال کے ڈاکٹر اسامہ سعید اور انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور فیصل ہسپتال کو سیل کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں