فیضان طارق نے قومی ٹین پن بائولنگ کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) فیضان طارق نے 17ویں قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ ایمچور کا ٹائٹل جیت لیا جبکہ معیذ ارسلان نے دوسری اور سبعین ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب، چھٹا فلور، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلے گئے ایمچور کے ایونٹ میں فیضان طارق نے 324 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ معیذ ارسلان 303 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور سبعین ارسلان نے 292 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں