47

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس وفاق کی درخواست بھی واپس

اسلام آباد(بیوروچیف) فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں آئی بی اور پیمرا کے بعد اب وفاقی حکومت نے بھی اپنی نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بینچ آج فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا تاہم اس سے قبل ہی فریقین نے نظر ثانی درخواستیں واپس لے لیں۔پیمرا اور انٹیلی جنس بیورو کے بعد اب وفاق نے بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تصدیق اٹارنی جنرل نے کی۔وفاق نے بذریعہ وزارت دفاع نظرثانی درخواست دائر کی تھی تاہم اب اٹارنی جنرل عثمان منصور نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی درخواست واپس لے رہے ہیں۔واضح رہیکہ پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن، اعجازالحق اور ایم کیو ایم نے فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں