9

فیض اللہ کموکا کی والدہ ماجدہ کی غائبانہ نماز جنازہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈھڈی والا کی معروف شخصیت چوہدری حاجی ذوالفقار علی کموکا (مرحوم) کی اہلیہ’ سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری فیض اﷲ کموکا’ سیف اﷲ کموکا’ سمیع اﷲ کموکا’ کلیم اﷲ کموکا’ علی ذوالفقار کموکا کی والدہ ماجدہ جو کہ مدینہ منورہ میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی غائبانہ نمازجنازہ آج15مارچ بروز ہفتہ بعدازنماز ظہر 214 رب ڈھڈی والا ہاسٹل والی گرائونڈ جڑانوالہ روڈ میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاستدانوں’ تاجروں’ صنعتکاروں’ وکلائ’ مذہبی’ سیاسی’ سماجی تنظیموں کے عہدیداروں وکارکنان سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل شریف وقرآن خوانی کل 16مارچ بروز اتوار بعدازنماز عصر جامع مسجد گلزار مدینہ 214 رب ڈھڈی والا میں ادا کی جائے گی۔ سوگوار خاندان نے دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ رسم قل شریف کے ختم پاک میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں