20

فیض حمید کا ٹرائل ان کے اپنے ادارے نے کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ پاک فوج میں خوداحتسابی کے عمل سے جمہوریت مستحکم اورقانون کی بالاد ستی ہوگی۔ فیض حمیدکوملنے والی 14 سال بامشقت سزاسے فیلڈمارشل چیف ڈیفنس عاصم منیرکاویژن وا ضح ہوگیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی جمہو ر یت کے خلاف سازش نہیں کرے گا۔ فیض حمیدکاٹرائل ان کے اپنے ادارے نے کیاجس میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔ انکاکہناتھاکہ فیض حمیدکوملنے والی سزا گھرسے احتساب کی ابتداہے جس سیاست پربھی مثبت اثرات ہوں گے فیض حمیدکیساتھ جنہوں نے بھی جمہور یت میں مداخلت اورسازشیں کی ہیں انہیں بھی قانون کی گرفت میں لانیکی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں