64

فیض کموکا ‘ حبقوق گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور سٹیٹ بینک کے سامنے جلا ئوگھیرائو کے مقدمات میںملوث پی ٹی آئی پنجاب ویسٹ ریجن کے صدر اورانکے بھائی سمیت چار ملزموں کو اشتہار ی قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تفتیشی افسر کی طرف سے دی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور سٹیٹ بنک کے سامنے جلائو گھیرائو کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اﷲ کموکا’ ان کے بھائی کلیم اﷲ کموکا’ سابق ایم پی اے حبقوق گل اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اس وقت پولیس کی گرفت میں نہیں آ رہے ہیں، اس لئے ان کو اشتہاری قرار دیا جائے، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج محمد حسین نے چاروں ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے باقاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ ایک ماہ کے دورانیہ میں ان کا اشتہار عدالت میں واپس جمع کروائیں گے۔ پولیس نے اشتہاری ہونے والے چاروں ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں