فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان تاریخی معاہدہ

زیور خ (سپورٹس نیوز)فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تاریخ میں پہلی بار کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ویڈیو مواد کے لیے ‘ترجیحی پلیٹ فارم’ قرار دے دیا ہے۔فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان نئے معاہدے کے مطابق ٹک ٹاک کریئیٹرز کو 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے دوران خصوصی رسائی دی جائے گی۔یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا اور اس کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔میچز 16 شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں 11 امریکی، تین میکسیکن اور دو کینیڈین شہر شامل ہیں۔فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کے براڈکاسٹ رائٹس رکھنے والے ادارے ٹک ٹاک ایپ پر ایک مخصوص ہب کے ذریعے 104 میچز کے منتخب حصے لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔اس کے علاوہ مختلف کریئیٹرز کو فیفا کے تاریخی آرکائیول فوٹیج کو استعمال کرنے اور اس پر نیا مواد تیار کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا تاہم فیفا نے معاہدے کی مالی تفصیلات، بولی کے عمل یا یہ واضح نہیں کیا کہ لائیو اسٹریم میں کون سا مواد دکھایا جائے گا، خاص طور پر ایسے ٹورنامنٹ میں جہاں تجارتی شراکت داروں کے حقوق سخت شرائط کے تحت محفوظ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں