20

فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

لندن (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔جس کے مطابق پاکستان2درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا ۔رینکنگ کی تازہ فہرست میں سپین نے ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سپین کے حصے میں یہ اعزاز گزشتہ11برسوں کے دوران پہلی مرتبہ آیا ہے۔اس سے قبل سپین دوسرے جبکہ ارجنٹیا پہلے نمبر پر تھا جو تنزلی کا شکار ہو کر اب تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔فہرست میں دوسری پوزیشن فرانس کی ہے جو پہلے تیسرے نمبر پر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں