فیفا نے ملائیشین فٹ بال ایسوسی ایشن کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

زیورخ (سپورٹس نیوز) فیفا کی جانب سے ملائیشیا کے 7 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے اندرونی نظام کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیفا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے ان 7 کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات استعمال کرکے ملائیشیا کی نمائندگی کے لیے اہلیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہیں 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ تمام کھلاڑی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں جون میں ہونے والے میچ میں ویتنام کے خلاف ملائیشیا کی 4-0 کی جیت میں شامل تھے۔فیفا اپیل کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ایف اے ایم کے اندرونی آپریشنز کی تحقیقات کی جائیں پتہ چل سکے کہ دستاویزات میں جعل سازی کس نے کی؟ اس کے علاوہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ آیا ایسوسی ایشن کے اندرونی احتساب اور گورننس کا نظام موثر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں