فیفا ورلڈ لیول پر کھیلنا میرے لئے اعزاز ہے’ فٹبالر حارث زیب

کراچی (سپورٹس نیوز)فیفا کلب ورلڈ کپ میں شریک پاکستان نژاد فٹبالر حارث زیب نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں۔ خصوصی انٹرویو میں حارث زیب نے اپنے سفر اور مستقبل کے اہداف پر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے کزنز کے ساتھ فٹبال کھیلنا شروع کی۔ اسکول لیول، کلب لیول، ایج گروپ لیول اور پھر ٹاپ لیول فٹبال کھیلی، فٹبال کی وجہ سے زندگی کے بہترین لمحات ملے لیکن مشکل وقت بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ 2021 سے 2023 کے درمیان پاؤں پانچ مرتبہ انجرڈ ہوا، دو مرتبہ سرجری ہوئی جس کی وجہ سے فن لینڈ کا کنٹریکٹ بھی مس ہوا، ایسا لگا کہ فٹبال کا خواب چکنا چور ہونے والا ہے لیکن 2024 میں آخری چانس لیا اور برکن ہن ہونائیٹڈ کے ساتھ میرا سیزن بہت زبردست رہا جس کے بعد میں آج یہاں ہوں۔حارث زیب نے کہا کہ فیفا کلب ورلڈکپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، انسان کو اللہ تعالیٰ کے پلان کا اس وقت ہی معلوم ہوتا ہے جب وہ اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں