فیفا ورلڈ کپ 2026ء کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کیلئے ریکارڈ توڑ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔فیفا کے اعلامیے کے مطابق 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز یعنی 18 بلین پاکستانی روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔اعلامیے کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، پچھلے ایڈیشن میں یہ رقم 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کی رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ تیسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں