فینسنگ ایتھلیٹ کا ٹرانس جینڈر حریف کیخلاف مقابلے سے انکار

واشنگٹن (سپورٹس نیوز)امریکا کی31 سالہ فینسنگ ایتھلیٹ اسٹیفینی ٹرنر نے ٹرانس جینڈر حریف کے خلاف مقابلے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیفنی ٹرنر نے مقابلے سے قبل گھٹنوں پر بیٹھ کر مقابلے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کا ایونٹ ہے اور وہ کسی مرد کھلاڑی سے مقابلہ نہیں کرسکتی۔ اسٹیفینی ٹرنر نے خواتین کے مقابلے میں ٹرانس جینڈر کو شامل کرنیکی اجازت دینے پر امریکی فینسنگ ایسوسی ایشن کوکڑی تنقیدکا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں