فیڈرل بینک جرمن کے پاکستان میں کنٹرل ہیڈ سبسٹین جیکٹ کا فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈرل بینک جرمن گورنمنٹ کے ایف ڈبلیو (KFW) کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ سبسٹین جیکب نے سینئر سیکٹر سپیشلسٹ ابرار احمد کے ہمراہ فیصل آباد کا دورہ کیا اور واسا فیصل آباد کیساتھ 40 ملین یورو کے پراجیکٹ کے حوالے سے واسا افسرا ن کے ساتھ میٹنگ کی اور گلفشاں واٹر ورکس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی نمائندگی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سروسز عثمان ضیاء نے کی جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن جاوید غنی ، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹرز سانول ملک ، ثمرین اشرف ، شاہدہ رحمان و دیگر بھی موجود تھے۔ کنٹری ہیڈ سبسٹین جیکب نے 40ملین یورو لاگت کے پوٹینشل پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا جس میں ماسٹر پلان کے تحت گوگیرہ برانچ پر 5 ملین گیلن ڈیلی کے ٹیوبلز لگانے اور ان کا پانی شہر مین لانے ، گلفشاں واٹر ورکس کو ڈیڑھ سے تین ملین گیلن ڈیلی کے سلو سائٹ فلٹریشن سے ریپڈ سائٹ فلٹریشن پر منتقل کرنے ، پرانے خستہ حال ٹرمینل ریزروائر کی جگہ 47ہزار میٹر کیوب کے نئے ٹرمینل کی تعمیر اور کلورینیشن سسٹم انسٹال کرنا ہے جس میں جدید سکیورٹی فیچر بھی شامل ہونگے اگر خدا نخواستہ پانی کی لیکج ہو تو کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو سکے۔ کنٹری ہیڈ سبسٹین جیکب نے واسا افسران کے ہمراہ گلفشاں واٹر ورکس کا وزٹ بھی کیا اور وہاں پراجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہ کہا کہ کے ایف ڈبلیو بنک کی کنسلٹنٹ ٹیم پہلے ہی فیصل آباد واسا کا دورہ کر چکی ہے جبکہ آئندہ ہفتے ٹیکنیکل مشن بھی واسا کا وزٹ کر کے پراجیکٹ کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل تک ٹیکنیکل امور پر فائنل رپورٹ تیار ہو جائے گی جس کے فنڈنگ کے مرحلہ شروع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں