4

فیڈمک کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کے معروف صنعتکار رانا اظہر وقار’ سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق’ میاں کاشف ضیائ’ نوید گلزار’ چوہدری یاسر عرفات’ میاں نعمان طلعت’ محمد اکرم’ فیصل جاوید’ عبدالرحیم چغتائی’ علی عمران بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ جبکہ دیگر ممبران میں سیکرٹری لیبر اینڈ ایچ آر’ سیکرٹری آئی سی آئی اینڈ ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ’ سیکرٹری تحفظ ماحولیات’ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد’ صدر چیمبر آف کامرس سمیت 21 ممبران پر بورڈ مشتمل ہو گا اور فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بی او ڈی کے اجلاس میں معروف صنعتکار رانا اظہر وقار کو بورڈ آف ڈائریکٹر کا تین سال کیلئے چیئرمین مقررہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں