فیکٹری میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر تیزاب مل چوک کے قریب ایشال فیکٹری میں آتشزدگی’ آگ کی لپیٹ میں آ کر 2محنت کش جھلس گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تیزاب مل چوک کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھے کھاتہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم آگ کی لپیٹ میں آ کر 20سالہ رئوف ولد اکرم’ 30سالہ شہریار ولد منظور بری طرح جھلس گئے، جنہیں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں