26

فیکٹری میں آتشزدگی قیمتی سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ 208چک روڈ پر واقع بیسٹ ایکسپورٹ فیکٹری میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بیسٹ ایکسپورٹ فیکٹری میں ویلڈنگ کرتے ہوئے سپارکنگ ہونے سے چنگاری قریب پڑی ویسٹیج کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں