فیکٹری میں آتشزدگی قیمتی سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ انعام ولاز کے قریب پیپرکون فیکٹری میں آتشزدگی میں بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری روڈ 5نمبر آخری سٹاپ انعام ولاز کے قریب واقع پیپرکون فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس دوران بھاری مالیت کا سامان، کونیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں