فیکٹری میں دعا کروانے کے بہانے قاری اور اسکے شاگرد کو اغوا کرلیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ نلکہ کوہالہ میں نامعلوم افراد نے فیکٹری میں دعا کروانے کے بہانے قاری اور اس کے شاگرد کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاری اور اسکے شاگرد کو بازیاب کروانے کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ چوک غلام محمد آباد کے رہائشی صہیب انوار الحسن نے تھانہ نشاط آباد میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ 20ستمبر کو 5بجے شام اس کے بہنوئی قاری کفائت اﷲ ولد الٰہی بخش کو فون آیا نامعلوم کالر نے کہا کہ انہوں نے نلکہ کوہالہ کے قریب فیکٹری میں خیروبرکت کیلئے دعا کروانی ہے، آپ یہاں آ جائیں تو قاری کفائت اﷲ اپنے شاگرد احمد خان ولد نصر اﷲ دعا کرنے کیلئے گئے، جو کہ واپس نہ آئے اور ان کے فونز بھی بند مل رہے ہیں۔ تلاش کے باوجود ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔ قوی شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے قاری اور اسکے شاگرد کو اغواء کر لیا ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں